بھارت کا اپنی ہی پارلیمنٹ پر مشکوک حملہ اور پاکستان پر الزامات

لاہور: خصوصی تجزیاتی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)بھارتی پارلیمنٹ پر ہونے والے ایک مشکوک حملے اور اس کے پیچھے چھپے مودی سرکار کے مبینہ عزائم کو سامنے آگئے۔ رپورٹ کے مطابق، بھارتی پارلیمنٹ جیسے انتہائی ہائی سیکیورٹی زون میں ایک شخص (جس کی شناخت سربجیت سنگھ کے نام سے ہوئی ہے) گاڑی سمیت تمام حفاظتی بیریئرز توڑ کر اندر داخل ہو گیا۔ حیران کن طور پر وہ شخص پانچ منٹ تک وہاں موجود رہا، اسپیکر کے دفتر کے باہر گلدستہ رکھا اور پھر اسی تیزی سے وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ بھارتی میڈیا (گودی میڈیا) نے حسبِ روایت اس واقعے کو فوری طور پر پاکستان اور خالصتان تحریک سے جوڑنا شروع کر دیا ہے۔
یہ واقعہ بھارت کا ایک نیا ‘فالس فلیگ’ آپریشن (False Flag Operation) معلوم ہوتا ہے، جس کا مقصد پاکستان کے خلاف جنگ کا بہانہ تراشنا ہے۔ بھارت اس وقت عالمی سطح پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی اہمیت، بالخصوص ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ رکوانے میں پاکستان کے کلیدی کردار سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ مودی سرکار اپنی ناکام پالیسیوں اور ہندوتوا کی ڈوبتی ہوئی سیاست کو بچانے کے لیے خطے میں کشیدگی پیدا کرنا چاہتی ہے۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور آئی ایس آئی دشمن کی ہر چال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اگر بھارت نے کوئی بھی مہم جوئی کرنے کی کوشش کی تو اسے 10 مئی 2025 جیسی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، جب پاکستان نے چند لمحوں میں بھارت کے دفاعی نظام کو مفلوج کر دیا تھا۔ پاکستان امن کا حامی ہے، لیکن کسی بھی جارحیت کی صورت میں اس بار جواب پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور گہرا ہوگا، جو مودی سرکار کی نسلیں یاد رکھیں گی۔
بھارتی سازشوں اور پارلیمنٹ پر حملے کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے شکیل ملک کا یہ وی لاگ دیکھیں:




