امریکا میں ایرانی کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کی بھتیجی اور پوتی گرفتار

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)عراق میں کیے گئے امریکی حملے میں شہید ہونے والے ایران کے شہید فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کی بھتیجی کو بیٹی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ سینیٹر مارکو روبیو نے قاسم سلیمانی کے رشتہ داروں کا قانونی مستقل رہائشی (گرین کارڈ) کا درجہ منسوخ کر دیا تھا۔محکمۂ خارجہ کے بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ حامدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی اب امریکی امیگریشن و کسٹمز انفورسمنٹ کی تحویل میں ہیں۔امریکی حکام نے دعویٰ کیا کہ حامدہ سلیمانی افشار نے ایران کے امریکی فوجیوں پر حملوں کی حمایت کی، ایران کے نئے سپریم لیڈر کی تعریف کی اور امریکا کو برا بھلا کہا تھا۔امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گہا کہ قاسم سلیمانی کی بھتیجی نے انسٹاگرام پر ایران کی پاسداران انقلاب اور ان کی کارروائیوں کی بھی حمایت کی تھی۔سینیٹر روبیو نے سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ ماں اور بیٹی کو جلد امریکا سے ملک بدر کردیا جائے گا۔ ٹرمپ انتظامیہ ایسے غیر ملکی شہریوں کو امریکا میں رہنے کی اجازت نہیں دے گی جو امریکا مخالف دہشت گردی کے حامی ہوں۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق حامدہ سلیمانی افشار کے شوہر پر بھی امریکا میں داخلے کی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button