پوپ لیو کا حضرت عیسیٰ سے متعلق امریکی وزیر جنگ کے بیان سے اختلاف

ویٹی کن سٹی (ویب ڈیسک) امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیٹھ نے ایران پر حملوں کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی جس پر عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے اختلاف کیا ہے۔

ایک بیان میں امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ امریکی فوجی حضرت عیسیٰ کیلئے لڑ رہے ہیں، جنگ جیتنے کیلئے پیٹ ہیگسیٹھ نے حضرت عیسیٰ کے واسطے سے پوپ لیو کو دعا کی درخواست بھی کی۔

امریکی وزیر جنگ کی درخواست پر کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے اس طرح کی دعا سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور کہا کہ غلبے کیلئے کرسچین مشن کو مسخ کیا جاتا ہے۔

پوپ لیو کا کہنا تھا کہ ایسی باتیں حضرت عیسیٰ کے طریقہ کار سے بالکل ہٹ کر ہیں، خدا نے زندگیاں تباہ کرنے کی نہیں انہیں بنانے کی ترغیب دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button