بنوں میں خودکش حملہ، بھارت کا خطرناک ایٹمی مشن!

​بنوں/کابل/نئی دہلی(خصوصی رپورٹ/جانو ڈاٹ پی کے)​پاکستان کے خلاف سرحد کے دونوں اطراف سے ایک بڑی ‘گریٹر گیم’ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنو میں تھانہ ڈومیل پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، تاہم دہشت گرد نے قریبی بازار میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 3 خواتین اور ایک بچے سمیت 5 شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ ایک طرف افغان طالبان چین میں پاکستانی وفد کو امن کی یقین دہانیاں کرا رہے ہیں، تو دوسری جانب افغانستان کے اندر ٹی ٹی پی کے لیے ‘جہادِ پاکستان’ کے نام پر باقاعدہ فنڈ ریزنگ مہم شروع کر دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی افغانستان میں طالبان گھر گھر جا کر اسلحہ اور بارود کے لیے چندہ اکٹھا کر رہے ہیں اور مقامی بزرگوں کو بھی اس مہم کا حصہ بننے پر مجبور کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں دہشت گردی کی نئی لہر پیدا کرنا ہے۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button