ایران نے امریکی ایف-15طیارہ مار گرایا،مریم نواز نے بھی خوشخبری سنا دی
لاہور/تہران(خصوصی رپورٹ /جانو ڈاٹ پی کے)عالمی محاذ سے امریکہ کے لیے ایک ہی دن میں دو ہولناک خبریں سامنے آئی ہیں، جہاں ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے ایف-35 کو تباہ کرنے کے بعد اب ایک ایف-15 (F-15) طیارے کو بھی مار گرایا ہے۔ اس واقعے کی مبینہ فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے جس میں طیارے کو میزائل لگنے اور پائلٹ کو ایجیکٹ کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایف-15 کے پائلٹ کو ایرانی حدود میں گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ امریکی میڈیا تاحال ان خبروں کی مکمل تصدیق یا تردید سے گریز کرتے ہوئے ‘ذرائع’ کا حوالہ دے رہا ہے۔ دفاعی ماہرین اسے خطے میں امریکی فضائی برتری کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دے رہے ہیں کیونکہ ایف-15 کو ‘آسمان کا شہزادہ’ مانا جاتا تھا۔
دوسری جانب پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی حکومت نے عوامی ریلیف کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب بھر میں اورنج لائن، میٹرو بس، اسپیڈو اور الیکٹرو بسوں سمیت تمام سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ کو عوام کے لیے مکمل مفت (100 فیصد فری) کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے فی لیٹر ڈیزل پر 100 روپے کی سبسڈی دی جائے گی، جبکہ موٹر سائیکل سواروں کو بھی ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت ملے گی۔ سندھ حکومت نے بھی موٹر سائیکل سواروں کے لیے 2 ہزار روپے ماہانہ ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان اقدامات نے جہاں عام آدمی کو سکھ کا سانس دیا ہے، وہیں مخالفین کے پروپیگنڈے پر بھی پانی پھیر دیا ہے۔ اس تمام تر صورتحال، طیاروں کی تباہی اور حکومت کے ریلیف پیکج کی مکمل اندرونی کہانی جاننے کے لیے گوہر بٹ کا یہ خصوصی وی لاگ مکمل دیکھیں۔




