ڈاکٹر محمد شفیق طاہرکو پیکٹا سرٹیفکیٹ ملنے پر تنظیموں کی مبارکباد

دیپالپور(جانو ڈاٹ پی کے)ڈاکٹر محمد شفیق طاہرکو پیکٹا سرٹیفکیٹ ملنے پر تنظیموں کی مبارکباد۔

دیپالپور۔برٹش کونسل اور پنجاب ایجوکیشن کریکلم ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے ساہیوال ڈویژن میں تین اضلاع اوکاڑہ ،ساہیول،پاکپتن کے گورنمنٹ ہائی سکولز کے ہیڈ ماسٹرز کو ٹریننگ دی گئی جس کا مقصد سٹوڈنٹس کے معیار تعلیم،اساتذہ کے تدریسی عمل کو مزید بہتر بنانا ہے تین روزہ انٹر نیشنل ٹریننگ کے اختتام پزیر ہوگئی ٹریننگ مکمل کرنے والے ٹرینرز اب پرائمری اور مڈل سکولز کے اساتذہ کو ٹریننگ دیں گے لیڈ ٹرینر/پرنسپل پیکٹا ساہیوال میڈم رافعہ اشرف اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ساہیوال چوہدری تنویر احمد کمالوی نے دیپال پور اور لاہور میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رہنے والے پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ شوکت سلطان حجرہ شاہ مقیم ڈاکٹر محمد شفیق طاہر کو تعلیمی شعبہ میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پر تعریفی سرٹیفکیٹ ایوارڈ کیا معروف تعلیمی شخصیات شبیر احمد عاصم۔محمد عارف۔عبداللہ اکبر صحافی محمد اسلم بھٹی نے مبارکباد پیش کی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button