مودی کو پھر جنگ کے’’دورے‘‘،پاک فوج نے علاج شروع کر دیا

لاہور(خصوصی رپورٹ/جانو ڈاٹ پی کے)مودی کو پھر جنگ کے’’دورے‘‘،پاک فوج نے علاج شروع کر دیا
بھارت کی جانب سے ایک بار پھر مئی 2025 جیسی مہم جوئی اور شرارت کے بادل منڈلانے لگے ہیں جس پر پاکستان کی مسلح افواج نے سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے.
ذرائع کے مطابق کشمیر کی جانب سے آنے والے ایک بھارتی ڈرون کو کامیابی سے مار گرایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مودی سرکار ایران اور امریکہ کے درمیان جاری حالیہ تنازع کو کیش کرانے کی سر توڑ کوشش کر رہی ہے تاکہ پاکستان کے اس کلیدی سفارتی کردار کو سبوتاژ کیا جا سکے جس کی تعریف اس وقت پوری دنیا اور خود امریکی صدر کر رہے ہیں کیونکہ اسرائیل ہرگز نہیں چاہتا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں اور وہ اب بھارت کو اپنے مہرے کے طور پر استعمال کر کے پاکستان کو ڈی سٹیبلائز کرنے کی سازشیں کر رہا ہے۔
پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعاون نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے جہاں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ چین اور صدر مملکت کی چینی سفارت خانے آمد نے دشمنوں کی نیندیں اڑا دی ہیں اور اب چین کے شہر ارمچی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا اہم دور شروع ہو چکا ہے جس کا مقصد خطے میں امن اور دہشت گردی کا خاتمہ ہے تاکہ سی پیک جیسے عظیم منصوبے بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھ سکیں۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی پاکستانی قیادت سے رابطہ کر کے اپنا سخت پیغام پہنچایا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر عالمی دباؤ بڑھ رہا ہے مگر پاکستان اپنی انٹیلیجنس کی برتری اور دفاعی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے اور بھارت کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ کسی بھی چھوٹی سی حرکت کا جواب اسے گزشتہ سال سے بھی زیادہ عبرتناک ملے گا۔ اس خطرناک صورتحال، پاک چین مشترکہ حکمت عملی اور مودی کے مذموم عزائم کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے معروف تجزیہ کار نور اللہ کا وی لاگ نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے مکمل دیکھیں۔




