دبئی کا دیوالیہ نکل گیا،اگلا معاشی حب پاکستان قرار

لاہور/دبئی(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باقاعدہ طور پر اپنی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے جنگ سے راہِ فرار اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ہےکیونکہ جس طاقت کے زعم میں امریکہ نے ابنائے ہرمز اور جزیرہ خارک پر قبضے کے خواب دیکھے تھے وہ اب چکنا چور ہو چکے ہیں۔ اس جنگ نے جہاں امریکہ کی ساکھ کو خاک میں ملا دیا ہے وہیں مشرقِ وسطیٰ کا معاشی حب کہلانے والا شہر دبئی مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے جہاں ایرانی میزائلوں اور ڈرون حملوں نے خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے اور دبئی اسٹاک ایکسچینج کو اب تک 120 ارب ڈالر کا ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ چکا ہے جس کے باعث وہاں سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانیوں سمیت عالمی سرمایہ کار اب تیزی سے اپنا پیسہ نکال رہے ہیں۔
اس عالمی بحران کے دوران پاکستان ایک ایسی ناقابلِ تسخیر طاقت بن کر ابھرا ہے جس نے پوری دنیا کو ورطہِ حیرت میں ڈال دیا ہے کیونکہ جہاں ایک طرف بڑی معیشتیں ڈوب رہی ہیں وہیں پاکستان کی بندرگاہیں اور تجارتی گزرگاہیں دنیا بھر کی شپنگ کمپنیوں کے لیے سب سے محفوظ پناہ گاہ بن چکی ہیں۔ سفارتی ذرائع سے یہ سنسنی خیز انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ پاکستان، ترکیہ، مصر اور سعودی عرب پر مشتمل ایک نیا طاقتور اسلامی بلاک تشکیل پا چکا ہے جس کی قیادت پاکستان اور ترکیہ کے ہاتھوں میں ہوگی اور سب سے بڑی پیش رفت یہ ہے کہ ابنائے ہرمز جیسی عالمی تجارتی شہ رگ کا کنٹرول اب پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ فورس کے سپرد کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی عالمی طاقت کی اجارہ داری کو ختم کیا جا سکے۔ اپریل کا مہینہ پاکستان کی معیشت کے لیے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ ایک تاریخی گیم چینجر ثابت ہونے جا رہا ہے جس کے بعد 2026 کا سال پاکستان کے عالمی قوت بننے کا سال ہوگا۔
اس لرزہ خیز صورتحال اور مشرقِ وسطیٰ کے بدلتے ہوئے نقشے پر سینئر صحافی شکیل ملک کا مکمل تجزیہ یہاں دیکھیں




