بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

سونم کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو اپنے گھر میں ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنائی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہمیں آج 29 مارچ 2026 کو اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ ہماری فیملی بڑی ہوگئی ہے اور بیٹے کی آمد سے ہمارے دل بھی خوبصورت انداز میں بڑے ہوگئے ہیں۔

سونم نے مزید لکھا کہ وایو اپنے چھوٹے بھائی کا استقبال کرنے پر بہت خوش ہے اور ہم اس قیمتی نئی زندگی کی آمد سے بہت خوش ہیں جس نے ہمارے گھر کو خوشی اور وقار سے بھر دیا ہے، ہم اس نئے خوبصورت باب کے آغاز پر شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ سونم کپور نے آنند آہوجا کے ساتھ مئی 2018 میں شادی کی تھی، اگست 2022 میں ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جوڑی نے اپنے پہلے بیٹے کا نام ’وایو‘ رکھا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button