"فوراًجنگ روکو”تل ابیب اورتمام امریکی ریاستوں میں لاکھوں لوگ سڑکوں پرآگئے

​اسلام آباد(خصوصی:رپورٹ/جانو ڈاٹ پی کے)​ایران،امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کو آج ایک مہینہ مکمل ہو چکا ،جبکہ امریکہ اور اسرائیل اپنے ابتدائی اہداف حاصل کرنے میں ناکام نظر آ رہے ہیں۔

امریکا کی تمام50ریاستوں کے3000سے زائد شہروں میں ‘نو کنگز موومنٹ’ (No Kings Movement) کے تحت بڑے پیمانے پر مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق، تقریباً ایک کروڑ امریکی شہری سڑکوں پر نکل آئے ہیں جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فوری جنگ بندی اور جنگی جرائم کے تحت مقدمہ چلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اسی طرح کی صورتحال اسرائیل میں بھی ہے، جہاں عوام تل ابیب کی تباہی اور مسلسل خوف کے سائے میں جینے سے تنگ آکر نیتن یاہو حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ تل ابیب کی بلند و بانگ عمارتیں اب کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں، جس نے اسرائیل کے ناقابلِ تسخیر ہونے کے دعوے کو پاش پاش کر دیا ہے۔​اس عالمی بحران کے دوران، پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک اہم ترین مرکز بن کر ابھرا ہے۔ آج اسلام آباد میں ترکیہ، مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہو رہی ہے، جس کا مقصد اس جنگ کو ختم کرانے کے لیے ایک پائیدار راستہ تلاش کرنا ہے۔ بھارت کے تجزیہ نگار بھی اب یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہیں کہ اس وقت پاکستان ہی وہ واحد ملک ہے جو نہ صرف ان مذاکرات کی میزبانی کر سکتا ہے بلکہ فریقین کو سیکیورٹی کی ضمانت بھی دے سکتا ہے۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button