بدین:قوم پرست رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف احتجاج

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)ڈاکٹر نیاز کالانی، آصف بالادی اور دیگر قوم پرست رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق جسقم شہید بشیر خان یونٹ بدین کی جانب سے جسقم کے سربراہ ڈاکٹر نیاز کالانی، پنہل ساریو، آصف بالادی، چاڪر خان شر، کاشف شر اور دیگر رہنماؤں کی کراچی پریس کلب کے باہر مبینہ طور پر بلاجواز گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت جساف کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری تنویر کاتیار، سینئر رہنما امیر بخش سومرو، نظیر بھٹی، ارباب صنم نہڑیو، جہانگیر، جساف رہنما نومان سموں اور ہارون سومرو نے کی۔ احتجاجی ریلی قاضیا واہ موری سے شروع ہو کر بدین پریس کلب تک نکالی گئی، جہاں مظاہرین نے کراچی پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور گرفتار رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا



