جنگ مہینوں نہیں ہفتوں رہے گی،ایران میں فوجی نہیں اتارینگے،مارکوروبیو

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران میں امریکی فوجی اتارنے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ جنگ مہینوں نہیں بلکہ چند ہفتوں تک جاری رہے گی۔خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں جی7 ممالک کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اس آپریشن میں شیڈول کے مطابق یا اس سے بھی آگے ہے اور توقع ہے کہ اسے مناسب وقت چند مہینوں نہیں بلکہ چند ہفتوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ امریکا اپنے مقاصد زمینی فوج کے بغیر حاصل کر سکتا ہے تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ چند فوجی دستے خطے میں تعینات کیے جا رہے ہیں تاکہ صدر کو حالات کے مطابق زیادہ سے زیادہ اختیارات کے تحت فیصلے کرنے کا موقع مل سکے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ واشنگٹن نے خطے میں ہزاروں میرینز کے دو دستے بھیجے ہیں، جن میں سے پہلا مارچ کے آخر تک ایک بڑے ایمفیبیئس اسالٹ جہاز کے ذریعے پہنچنے والا ہے اور پینٹاگون کی جانب سے ہزاروں ایلیٹ ایئر بورن فوجیوں کی تعیناتی بھی متوقع ہے، ان تعیناتیوں سے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ ایک فضائی جنگ، جس نے پہلے ہی عالمی توانائی کی فراہمی کو متاثر کیا ہے، ایک طویل زمینی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔



