ایرانی میزائلوں پر” شکریہ پاکستان”

​اسلام آباد / لاہور(خصوصی رپورٹ/جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی میں ایک اہم سفارتی کامیابی حاصل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل اور امریکہ نے ایران کی اعلیٰ قیادت کے350افراد کو نشانہ بنانے کی فہرست تیار کر رکھی تھی تاہم پاکستان کی مداخلت اور درخواست پر ایرانی وزیر خارجہ اور سپیکر پارلیمنٹ جیسے اہم عہدیداروں کو اس ہدف سے نکال دیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں مذاکرات کی گنجائش برقرار رہے۔ایرانی میزائلوں پر ‘شکریہ پاکستان’ کے لکھے ہوئے پیغامات بھی اس بات کا ثبوت ہیں کہ ایرانی عوام اور حکومت پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

​سیاسی میدان میں سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں، قاسم اور سلیمان خان کی ایک تازہ ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ویڈیو میں وہ پاکستان کے ‘جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حوالے سے یورپی یونین کی شرائط پر عملدرآمد کی بات کر رہے ہیں، جسے ماہرین نے پاکستان کی برآمدات کو نقصان پہنچانے کی ایک دانستہ کوشش قرار دیا ہے۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button