عمران خان اور بشریٰ بی بی کی طلاق ؟سنسنی خیز ڈیل بے نقاب

اسلام آباد / کراچی( خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کے سیاسی افق پر ایک نئی اور حیران کن خبر گردش کر رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان علیحدگی کی ایک مبینہ ‘ڈیل’ طے پانے جا رہی ہے۔ برطانیہ میں مقیم متنازع یوٹیوبر عادل راجہ کی جانب سے پھیلائی گئی ان خبروں میں کہا گیا ہے کہ مقتدر حلقوں کی جانب سے عمران خان کو یہ پیشکش کی گئی ہے کہ اگر وہ بشریٰ بی بی کو طلاق دے دیں تو ان کے لیے سیاسی ریلیف کی راہیں ہموار ہو سکتی ہیں۔ تاہم، تجزیہ کاروں نے ان خبروں کو محض پروپیگنڈا اور ‘یوتھیوں’ کو خوش کرنے کے لیے ‘چورن’ بیچنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا مزاج ایک دوسرے کے لیے بالکل موزوں ہے اور کسی بھی سطح پر ایسی کسی ڈیل یا رابطے کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ عمران خان اس وقت جی ایچ کیو حملہ کیس اور 9 مئی کی سازش جیسے سنگین مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ 26 نومبر کے احتجاجی کیس میں علیمہ خان کو بھی سزا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دفاعی اور معاشی محاذ پر پاکستان کے لیے بڑی خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ میں جاری ایران، امریکہ اور اسرائیل کشیدگی کے باعث جہاں دبئی جیسے معاشی مراکز شدید بحران کا شکار ہیں، وہیں پاکستان کی بندرگاہیں عالمی تجارت کا نیا مرکز بن کر ابھری ہیں۔ صرف گزشتہ 24 دنوں میں کراچی پورٹ، پورٹ قاسم اور گوادر پر ریکارڈ 8,313 ٹرانس شپمنٹ کنٹینرز ہینڈل کیے گئے، جو کہ پورے سال 2025 کے مجموعی بزنس سے بھی زیادہ ہے۔ دنیا بھر کے سرمایہ کار اب دبئی کے بجائے پاکستان کو ایک محفوظ معاشی حب تصور کر رہے ہیں، اور توقع کی جا رہی ہے کہ دبئی سے سرمایہ کاری کا ایک بڑا حصہ پاکستان منتقل ہو جائے گا۔
عالمی انرجی بحران کے دوران، جہاں بھارت میں ایل پی جی کی قیمت 900 روپے (پاکستانی) کلو تک جا پہنچی ہے اور وہاں پٹرول پمپس بند ہو رہے ہیں، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بالکل نارمل ہے۔ فیصل رضا عابدی کی ایک پرانی پیش گوئی بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 26 نومبر 2026 تک پاکستان دنیا کا امیر ترین ملک بن جائے گا.
سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی تجزیے کے لیے شکیل ملک کا یہ وی لاگ دیکھیں؛




