دیپالپور:محنت کش کے جھونپڑے میں آتشزدگی،سامان جل کر خاکستر

دیپالپور(رپورٹ:محمد اسلم بھٹی/جانوڈاٹ پی کے)دیپالپور میں محنت کش کے جھونپڑے میں آتشزدگی،سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔نواحی علاقہ ہیڈ سلیمانکی میں غریب محنت کش محمد آصف کے جھونپڑی نما گھر میں پراسرار آتشزدگی کے باعث گھر کا سامان جل کر راکھ ہو گیا متاثرہ خاندان کے سربراہ محمد آصف نے اپنے ہمسایوں پر شک کا اظہار اور احتجاج کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کے ذریعے صاف شفاف انکوائری اور میرے نقصان کا آزالہ کرایا جائے۔

 

مزید خبریں

Back to top button