شرح سود سنگل ڈیجٹ میں آنے کے امکانات کم،مستقبل عالمی حالات سے مشروط

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)شرح سود سنگل ڈیجٹ میں آنے کے امکانات کم،مستقبل عالمی حالات سے مشروطکراچی(جانوڈاٹ پی کے)شرح سود سنگل ڈیجٹ میں آنے کے امکانات کم، مستقبل عالمی حالات سے مشروط کردی گئی۔

مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شرح سود کے سنگل ڈیجٹ میں آنے کے امکانات فی الحال معدوم دکھائی دیتے ہیں، جبکہ پالیسی ریٹ کا مستقبل عالمی جنگی صورتحال اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر منحصر ہوگا۔

مالیاتی حلقوں میں اسٹیٹ بینک کی آئندہ مانیٹری پالیسی کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پائی جاتی ہے اور یہی سوال زیر بحث ہے کہ شرح سود میں اضافہ ہوگا یا اسے برقرار رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں ماہ شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم، 10 رکنی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا یہ فیصلہ متفقہ نہیں تھا۔

مزید خبریں

Back to top button