تھرپارکر میں خودکشیاں تھم نا سکیں، دو دن میں 2 واقعات، پولیس کی روایتی کارروائی

تھرپارکر (میندھرو کاجھروی) اسلامکوٹ کے قریب گاؤں میہاری بجیر میں 50 سالہ فوٹو ولد تسیڈنو بجیر نے گاؤں کے قریب درخت سے رسی باندھ کر خودکشی کرلی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، لاش کی ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی، جسے آبائی قبرستان میں دفنا دیا گیا۔

دوسری جانب تعلقہ مٹھی کے گاؤں لوڻھیار میں 24 سالہ لالو ولد اسلم ساند نے گھر کے اندر درخت سے رسی باندھ کر مبینہ طور پر خود کو پھانسی دے دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button