اوکاڑہ: تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی،دو ڈکیت ملزمان گرفتار، متعدد وارداتوں کا انکشاف

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے ) تھانہ کینٹ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیادونوں ڈکیتی وسرقہ کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں اویس اور کامران شامل ہیں دونوں ملزمان اے گٹیگری کے اشتہاری نکلے دوران تفتیش ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ، مزید تفتیش کا عمل جاری ہے
ایس ڈی پی او صدر سرکل نے کہا ہے کہ پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی



