اوکاڑہ،پولیس کا دشمن پسند عناصر کیخلاف آپریشن،2ڈکیت گرفتار،8لاکھ کا مال مسروقہ برآمد

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے ) تھانہ ستگھرہ نے دو ڈگیت گینگ کو گرفتار کرلیا ہے

جس میں امین عرف مینی ڈکیت گینگ سرغنہ اور وقاص شامل ہیں

 جب کہ ملزم امین اے کیٹگری کا مجرم اشتہاری بھی پایا گیا پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 8 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ، 2 موٹر سائیکل اور 2 پسٹل برآمد کر لئے ہیں

 پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف بھی کیا جاری تفتیش میں مزید وارداتوں کے انکشاف کی توقع ہے

دونوں ملزمان کے خلاف اسلحہ برآمدگی کےالگ الگ مقدمات بھی درج کر لئے گئے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی

مزید خبریں

Back to top button