پیپلز پارٹی حالات کفایت شعاری کے پیش نظر4اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی47برسی پر دعائیہ تقاریب کا انعقاد ضلعی سطح پر کرے گی،نثار کھوڑو

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کے پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی سے قرارداد منظور کرکے سندھ کی وحدت کے خلاف سازش کو دفن کردیا ہے اور جب تک پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی کے ایوان میں اکثریت میں ہے تب تک سندھ میں نیا صوبہ کبھی نہیں بنے گا۔ان خیالات کا اظھار انہوں نے میروخان میں پیپلز پارٹی ضلع قمبر شھدادکوٹ کے عھدیداران و ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کے آئین میں نئے صوبے بنانے کا طریقہ کار موجود ہے اور آئین کے تحت نئے صوبے کے لئے متعلقہ صوبائی اسمبلی سے دو تھائی اکثریت سے قرارداد کی منظوری لازمی ہوتی ہے اور جب تک صوبائی اسمبلی دو تھائی اکثریت سے نیا صوبہ بنانے کے لئے قرارداد منظور نہیں کرتی تب تک نیا صوبہ نہیں بن سکتا۔ نثار کھوڑو نے کہا کے پیپلز پارٹی کے ہوتے سندھ میں نیا صوبہ کبھی نہیں بنے گا اور اگر ایم کیو ایم ہاکستان اگر یہ سمجھتی ہے کے ایسی باتیں کرکے وہ اپنی کھوئی ہوئی مقبولیت واپس لے گی ہے تو یہ ان کی بھول ہے۔انہوں نے کہا کے سندھ میں نیا صوبہ بنانے کا مطالبہ سندھ کی عوام میں نفرتیں بڑھانے کی سازش ہے جبکے سندھ کی عوام لسانیت اور تفریق کو مسترد کرتی ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے آر بی او ڈی ٹو کا منصوبہ تین مرتبہ روائیز ہوکر 62 ارب تک پہنچ چکا ہے اور اس منصوبے پر 40 ارپ روپے خرچ ہونے کے باوجود منصوبے پر کام بند ہے۔انہوں نے کہا کے آر بی او ڈی ٹو منصوبے پر 40 ارب روپے خرچ ہونے کے باوجود محکمہ آبپاشی کے سیکریٹری اس منصوبے کو نان فزیبل قرار دے کر محکمہ آبپاشی آر بی او ڈی ٹو منصوبے پر کام شروع کرانے کے لئے 200 ارب روپے کا تخمینہ لگا رہی ہے۔نثار کھوڑو نے کہا کے محکمہ آبپاشی کے پاس آر بی او ڈی ٹو کے لئے 5 ارب روپے سے زائد کی رقم موجود ہے اس لئے پی اے سی نے محکمے کو اس منصوبے پر کام شروع کرانے کی ہدایت دے دی ہے تاہم اس منصوبے کو شروع کرانے کے لئے کنسلٹنٹ کا ہونا لازمی ہے۔انہوں نے کہا کے آر بی او ڈی منصوبہ پر کام شروع کرانے کے لئے پی اے سی نے سندھ کے چیف سیکریٹری کو کنسلٹنٹ مقرر کرنے کی ہدایات دے دی ہیں اور آر بی او ڈی منصوبے کے لئے کنسلٹنٹ مقرر ہونے کے بعد کام شروع ہونا چاہئے کیوں کے یہ منصوبہ سندھ کے لئے اھم ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے پیپلز پارٹی حالات کفایت شعاری کے پیش نظر 4 اپریل کو شھید ذوالفقار علی بھٹو کی 47 برسی پر دعائیہ تقاریب کا انعقاد ضلعی سطح پر کرے گی۔ انہوں نے کہا کے شھید بھٹو نے ملک کو ائنٹی طاقت بنایا اور شھید بی بی نے ملک کو میزائیل ٹیکنالاجی دی اور ائٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھانے کی کسی میں ہمت نہیں ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ میں بے روزگاروں کو ملازمتین دینے کے خلاف عدالت میں جانے سے ملازمتیں دینے میں تاخیر ہوئی تاہم عدالت سے اسٹے ختم ہونے کے بعد سندھ حکومت نے سندھ جاب پورٹل کے ذریعے میرٹ پر ملازمتیں دینے کے لئے مختلف محکموں میں اشتھارات جاری کرنا شروع کردئے ہیں اور مختلف محکموں کی ٹیسٹ کے بعد بے روزگار نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمتیں ملنا شروع ہوجائینگی۔انہوں نے کہا کے وفاقی حکومت نے سکھر، حیدرآباد موٹروے کی تعمیر تاحال شروع نہیں کی ہے اس لئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کے سکھر ، حیدرآباد موٹروے کی تعمیر فوری شروع کرائی جائے۔انہوں نے کہا کے وفاقی حکومت کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کو بھی سی پیک میں شامل کرائے۔



