متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارش، سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔

متحدہ عرب امارات کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی جس کے سبب سڑکیں زیر آب آگئیں۔

 ریاست عجمان کے علاقے المنامہ میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ ابوظبی کے علاقے غیاثی، الوثبہ اور محمد بن زاید سٹی میں شدید بارش سے پانی جمع ہوگیا۔

ادھر دبئی، العین سٹی ، فجیرہ اور راس الخیمہ میں بھی بارش کا طاقتور سلسلہ جاری ہے۔

اماراتی محکمہ موسمیات نے   بارش کی نئی وارننگ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 27 مارچ تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات عرب امارات کے مختلف علاقوں میں مزید بارش متوقع ہے اور رات کو ساحلی علاقوں میں بارش کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بدھ کے روز مشرقی علاقوں اور العین سٹی میں بارش کا امکان ہے جب کہ جمعرات کو شمالی اور مشرقی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز بارش کا سلسلہ کم ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button