گولارچی میں شراب کی دکان کے قیام پر شدید ردعمل، علماء ایکشن فورم کا ہنگامی اجلاس

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)گولارچی شہر میں شراب کا گتہ (شاپ) کے قیام کے خلاف علماء ایکشن فورم کا ایک ہنگامی اجلاس محمدیہ مسجد گولارچی میں منعقد ہوا جس میں ہر مکتبہ فکر کے علماء کرام نے شرکت کی علماء ایکشن فورم کے رہنماؤں نے کہا کہ عید کے دن شراب کے گتے سے شراب کی فروخت کا آغاز ہونا علاقے کی عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے یہاں کی عوام کسی صورت شراب کا گتہ کھولنے کو برداشت نہیں کرے گی شراب کے گتے کو فوری طور سیل کیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو سخت عوامی ردعمل آ سکتا اور صورتحال خراب ہو سکتی ہے ایسی صورت میں کسی قسم کے ہونے والے نقصان کی انتظامیہ خود زمہ دار ہوگی کیونکہ بار بار توجہ دلانے کے باوجود اس اہم مسئلے پر انتظامیہ نے آنکھیں مونڈ رکھیں ہیں انہوں نے زمہ دار حکومتی حلقوں سے گولارچی شہر میں شراب کا گتہ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے

مزید خبریں

Back to top button