ایران پر ایک اور حملے کے لیے تیار ہیں، تاہم نئی مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی، امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید حملوں کا عندیہ دیتے ہوئے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران پر ایک اور حملے کے لیے تیار ہے، تاہم ایران کے خلاف نئی مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی رجیم وقت کے ساتھ کمزور ہوتی جا رہی ہے اور امریکا ایران میں حیرت انگیز نتائج حاصل کر رہا ہے۔ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔

امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ ایران اپنے ریڈار اور میزائل سسٹم دوبارہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم امریکا ایران کی ہر سرگرمی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایرانی عوام جلد اپنی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے اور مزید جبر برداشت نہیں کریں گے۔ ان کے مطابق ایران میں 65 ہزار مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں اور ایرانی حکومت مظاہرین کو آنکھوں کے درمیان گولی مارتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button