صحافی ممتاز نھڑیو کو دھمکیاں، ایاز لطیف پلیجو کا رابطہ، ہر حال میں ساتھ دینے کی یقین دہانی

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی،نمائندہ جانوڈاٹ پی کے) ڈاکٹر عبدالکریم شیخ کی خودکشی کے واقعے اور صحافیوں کو پولیس کی جانب سے دھمکیاں دینے کے معاملے پر قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے سینئر صحافی ممتاز نہڑیو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ ممتاز نہڑیو اور دیگر صحافی تھر کی حقیقی آواز ہیں، انہیں دھمکانے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے ممتاز نہڑیو کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم قانونی، سیاسی اور سماجی طور پر ہر مرحلے پر آپ کے ساتھ ہیں، خود کو اکیلا نہ سمجھیں۔

ایاز لطیف پلیجو کا مزید کہنا تھا کہ آپ حق اور سچ کے حامی اور مکمل طور پر پروفیشنل صحافی ہیں، پولیس اور ان کے سرپرستوں کو دھمکانے کے بجائے ہوش سے کام لینا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button