مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں پھر سے اضافہ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا اور چاندی 4 روز سستے ہونے کے بعد دوبارہ مہنگے ہوگئے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 1000 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے کا ہوگیا، 10 گرام سونے کے بھاؤ 857 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے ہوگئے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر مہنگا ہو کر 5019 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

علاوہ ازیں ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 128 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 569 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 110روپے کے اضافے سے 7 ہزار 346 روپے کی سطح پر آگئی۔

مزید خبریں

Back to top button