مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

غزہ(جانوڈاٹ پی کے)مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک گاڑی پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے4 افراد شہید ہو گئے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے، شہید فلسطینیوں میں ماں باپ اور ان کے 5 اور 7 سال کے 2 بیٹے شامل ہیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی بچوں کی عمریں 8 سال اور 11 سال ہیں۔

اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے کہ گاڑی تیزی سے فوجی اہلکاروں کی جانب آ رہی تھی۔

اس سے قبل غزہ میں فلسطینی پولیس کی گاڑی پر اسرائیل کی جانب سے فضائی حملہ ہوا ہے جس سے 8 افراد شہید ہو گئے ہیں ۔

مزید خبریں

Back to top button