بدین:اے سی ماتلی ثوبان احمد رانجھا کی مختلف مقامات پر کارروائیاں، قیمتوں اور ایندھن فراہمی کا جائزہ

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے ) ماتلی میں اے سی ثوبان احمد رانجھا نے تعلقہ ماتلی میں سات مختلف کارروائیاں انجام دیں اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے سخت اقدامات کیے انہوں نے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا اور کے فارم ذخیرہ کی گنجائش اور ایندھن کی تسلسل کے ساتھ فراہمی کا جائزہ لیا اور اسٹاف کو ہدایت کی کہ کسی بھی کمی کو فوری دور کیا جائے تاکہ عوام کو ایندھن کی بلا تعطل دستیابی یقینی بنائی جا سکے اس کے علاوہ انہوں نے نوٹکانی چوک اور خصوصی رمضان فروٹ بازار سمیت مختلف مقامات پر قیمتوں کی جانچ پڑتال کی اور کہا کہ مارکیٹ میں کسی بھی غیر مناسب نرخ یا من مانی قیمتیں برداشت نہیں کی جائیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے انہوں نے تعلقہ ماتلی کی مختلف بینکوں کا دورہ کیا تاکہ فیملی سپورٹ اسکیم کی پابندیوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی قسم کی بے ضابطگی نہ ہونے دی جائے مزید برآں انہوں نے ترقیاتی اسکیموں جیسے جی بی ایچ ایس ماتلی اور اولڈ فش مارکیٹ کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ یہ منصوبے مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات بروقت دستیاب ہوں علاوہ ازیں مقامی بس اسٹیشن کا بھی دورہ کیا گیا جہاں مسافروں سے زائد کرایہ وصولی کی شکایات کی جانچ کی گئی اور بس مالکان کو کہا گیا کہ وہ مقررہ کرایوں کا ہی نفاذ کریں ورنہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گا ثوبان احمد رانجھا نے عوام کو یقین دلایا کہ حکومت کی ترجیح شہریوں کے حقوق اور سہولیات کی فراہمی ہے اور کوئی بھی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ان متواتر اور جامع کارروائیوں کے ذریعے تعلقہ ماتلی میں عوامی مفادات ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور مارکیٹ کی نگرانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے

مزید خبریں

Back to top button