کینجھر جھیل میں گندے پانی کی مبینہ آلودگی کا معاملہ، ماحولیات کی ٹیم حرکت میں آگئی

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن)جھمپیر شہر کے گٹر کا گندا پانی کینجھر جھیل میں چھوڑنے کے خلاف سوشل میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد ماحولیات کے محکمے کی ٹیم نے سیمپل حاصل کر کے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے۔جھمپیر شہر میں گٹر کا گندا پانی کینجھر جھیل میں چھوڑے جانے کے خلاف سوشل میڈیا پر مسلسل آواز اٹھانے کے بعد ماحولیات کے محکمے کی ٹیم جھمپیر پہنچی اور گندے پانی کے سیمپل لے کر لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے اس موقع پر موجود شہریوں کا کہنا تھا کہ کینجھر جھیل سندھ کے اہم قدرتی اثاثوں میں سے ایک ہے، جسے گندے پانی کی آلودگی سے بچانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھانا ضروری ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور جھمپیر کے گٹر کے پانی کو کینجھر جھیل میں چھوڑے جانے سے مستقل طور پر روکنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button