اوکاڑہ:اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ کا نواحی علاقہ30فور ایل میں عوامی شکایات کا ازالہ

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ کا نواحی علاقہ30فور ایل میں عوامی شکایات کا ازالہ

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تالاب اور سیوریج لائن پر تجاوزات کی شکایت پر30فور ایل پہنچ گئے اور انہوں نے لوگوں سے مسائل دریافت کیے اور ریونیو ریکارڈ کا جائزہ لیا

چیف آفیسر ضلع کونسل افتخار میر سمیت دیگر عملہ اور اہل دیہہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ کی زیر نگرانی تجاوزات ہٹا دی گئیں اور تالاب کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تالاب کہ ارد گرد موجود ملبہ کو بھی صاف کر دیا گیا، اس دوران تالاب میں جمع مٹی، کچرا اور دیگر رکاوٹوں کو بھی صاف کروایا گیا تاکہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافہ ہو سکے۔

اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ نے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالہ کے لیے ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے اور ان کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے چ تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ گاؤں کے تالاب پر تجاوزات غیر قانونی فعل ہے جس کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور دوبارہ تجاوزات کرنے والے افراد کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ تالاب کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمے سے نہ صرف پانی کے ذخیرہ میں اضافہ ہوگا بلکہ مقامی آبادی کو بھی بہتر ماحول میسر آئے گا۔

مزید خبریں

Back to top button