امریکی وزیر توانائی نے چند ہفتوں میں جنگ بندی کا دلاسہ دیدیا

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی وزیر توانائی نے چند ہفتوں میں جنگ بندی کا دلاسہ دیدیا۔
امریکی وزیرتوانائی کرس رائٹ کا کہنا ہے کہ امریکا ایران جنگ چند ہفتوں میں ختم ہوسکتی ہے۔ایک بیان میں امریکی وزیرتوانائی نے کہا کہ جنگ ختم ہونے پر ہی توانائی کی سپلائی بہتر ہوجائے گی، سپلائی بحال ہونے سے تیل کی قیمتوں میں کمی آئے گی، چند ہفتوں میں صورتحال معمول پر آنے کی امید ہے۔
ایک انٹرویو میں ایرانی کا کہنا تھا کہ تہران نے کسی جنگ بندی کی درخواست نہیں کی، جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک صدر ٹرمپ اس جنگ کو غیرقانی نہ مان لیں۔ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اپنے دفاع کیلئے ہرممکن اقدامات جاری رکھے گا، امریکی اتحادیوں پر حملے جوابی کارروائی کے طور پر کئے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکی افواج خلیجی ممالک کی سرزمین سے ہم پر حملہ کر رہی ہیں، ہم صرف امریکی تنصیبات اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، ایرانی افواج نے کئی ممالک کے جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کیا ہے۔ ایران کے پاس کئی ممالک آئے ہیں، جو آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ چاہتے ہیں۔



