پاسداران انقلاب کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ڈھونڈ کر قتل کرنے کی دھمکی

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران کے پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو ڈھونڈ کر قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اگر نیتن یاہو اب تک زندہ ہے تو اس کا تعاقب کریں گے، نیتن یاہو کا قتل یا فرار اسرائیل میں بحران کو ظاہر کرتا ہے۔پاسداران انقلاب نے کہا کہ صیہونیوں کے قدم اکھڑ رہے ہیں، اسرائیل میں نہ رکنےوالی ایمبولینس کی آوازیں ہماری کامیابی کی عکاس ہیں۔پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ دیوہیکل میزائلوں سے اسرائیل کے صنعتی مراکز کو نشانے پرلے لیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button