فیصلہ کن ون ڈے، پاکستان اور بنگلادیش آج آمنے سامنے

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان شاہین تیسرےاور فیصلہ کن میچ میں آج بنگال ٹائیگرز کے مدِ مقابل ہونگے۔
تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ایک بج کر پندرہ منٹ پر شیرِ بنگال سٹیڈیم میں ہو گا۔
اس سے قبل پاکستان کو پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ، بنگلادیش نے پاکستان کو 8 وکتوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے بنگلادیش کو DLS Rule کے مطابق 128 رنز سے شکست دی تھی۔
پہلے اور دوسرے میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ بنگلادیش ٹیم کی قیادت مہدی حسن میراز نے کی تھی۔
واضح رہے سیریز 1-1 سے برابر ہے۔



