مجتبیٰ خامنہ ای کا امریکی اڈوں کو اکھاڑ پھینکنے کا حکم!

​تہران / یروشلم(جانوڈاٹ پی کے)ایران کی انٹیلیجنس نے اسرائیل کے سیکیورٹی سسٹم میں نقب لگا کر وہ دھماکہ خیز دستاویزات حاصل کر لی ہیں جنہوں نے عالمی ایٹمی ایجنسی (IAEA) کے چہرے سے شرافت کا نقاب نوچ ڈالا ہے۔ انکشاف ہوا ہے کہ ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی ایران کی خفیہ رپورٹیں پہلے اسرائیل کو دکھاتے رہے اور پھر موساد کی ہدایت پر ان میں ردو بدل کر کے دنیا کو گمراہ کیا۔ اس رسوائی کے بعد ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنا پہلا کڑا فیصلہ سناتے ہوئے خلیجی ممالک کو لرزا دیا ہے؛ انہوں نے دو ٹوک وارننگ دی ہے کہ اگر ایرانی میزائلوں سے بچنا ہے تو اپنی سرزمین سے امریکی فوجی اڈے فوری ختم کر دو، ورنہ ابنائے ہرمز کی ناکہ بندی کسی صورت نہیں کھلے گی۔

​دوسری جانب برطانوی اخبار ‘دی گارڈین’ نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ امریکہ پسِ پردہ ایران کی منتیں کر رہا ہے کہ "جنگ بندی” کر لو، مگر تہران نے لوہے جیسے لہجے میں جواب دیا ہے کہ جب تک امریکی صدر تحریری ضمانت نہیں دیتے، تب تک اسرائیل پر حملے نہیں رکیں گے۔ ادھر لبنان سے حزب اللہ اور یمن سے حوثیوں نے بھی اسرائیل کے گرد وہ گھیرا تنگ کر دیا ہے کہ تل ابیب کے بنکرز اب اسرائیلیوں کے لیے قبرستان بننے لگے ہیں۔ مبصرین پکار اٹھے ہیں کہ مشرقِ وسطیٰ میں اب امریکی غلبے کا سورج غروب ہو رہا ہے اور ایران نے وہ چال چل دی ہے جس کا توڑ دنیا کی کسی طاقت کے پاس نہیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button