امریکی عوام کی اکثریت نے ٹرمپ کی ایران جنگ کو ایپسٹین اسکینڈل سے توجہ ہٹانے کا ایک محرک قرار دے دیا

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی عوام کی اکثریت نے صدر ٹرمپ کی ایران جنگ کو جیفری ایپسٹین اسکینڈل سے توجہ ہٹانے کا ایک محرک قرار دے دیا۔

امریکی ویب سائٹ کے سروے کے مطابق 52 فیصد امریکیوں کا ماننا ہے کہ ٹرمپ نے اپنی صدارت کے لیے ممکنہ خطرہ بننے والے بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کیس سے عوامی توجہ ہٹانے کے لیے ایران جنگ چھیڑی۔

سروے میں  40 فیصد امریکیوں نے اس رائے سے اتفاق نہیں کیا، باقی 8  فیصد غیریقین نظر آئے۔

امریکیوں کی بڑی تعداد نے صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف آپریشن ایپک فیوری کو آپریشن ایپسٹین فیوری کہنا شروع کر دیا۔

مزید خبریں

Back to top button