نیتن یاہو کیلئے کھائی تیار،یورپ میں سفارتی بائیکاٹ اور کرپشن کیس میں گھیراؤ!

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے لیے مشکلات کا پہاڑ کھڑا ہو گیا ہے؛ یورپ کے اہم ممالک نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر کے اسے عالمی سطح پر تنہا کر دیا ہے۔ سپین نے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے، جبکہ بیلجیم اور اٹلی نے بھی کھل کر اسرائیلی جارحیت کی مخالفت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز قرار دیا ہے۔ اٹلی کی وزیراعظم جارجیا ملونی نے پارلیمنٹ سے خطاب میں اسرائیل اور امریکہ کے حالیہ حملوں میں معصوم طالبات اور اساتذہ کی شہادتوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے، جس نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

​سفارتی تنہائی کے ساتھ نیتن یاہو اندرونی محاذ پر بھی بری طرح پھنس چکے ہیں۔ اسرائیل کے پارڈن ڈیپارٹمنٹ نے کرپشن کیس میں نیتن یاہو کو کسی بھی قسم کی معافی دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے صدرِ اسرائیل کو سفارش بھیج دی ہے کہ انہیں کوئی رعایت نہ دی جائے۔ اگر صدر نے اس سفارش کو منظور کیا تو نیتن یاہو وزارتِ عظمیٰ سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے اور ان کا اگلا ٹھکانہ جیل کی کوٹھڑی ہو گی۔ دریں اثنا، پاکستان نے بھی خطے میں جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے ساتھ رابطے برقرار رکھے ہیں، جبکہ ایران نے ملکی حالات اور جنگی کیفیت کے پیشِ نظر فیفا ورلڈ کپ میں شرکت سے بھی معذرت کر لی ہے۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button