بدین میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کی ایگزیکٹو کمیٹی کاھ اجلاس، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی میں شرکت کا فیصلہ

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ضلعی صدر جام علی اصغر ہالیپوٹو کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی اس موقع پر بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 47 ویں برسی میں شرکت کا فیصلہ کیا گیا اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس سال 4 اپریل کو ضلع بدین سے ہزاروں کارکن شرکت کریں گے۔ تمام کارکن 3 اپریل کی شام ضلعی صدر جام علی اصغر ہالیپوٹو اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سجاد احمد چانڈیو کی قیادت میں گڑھی خدا بخش بھٹو، لاڑکانہ کے لیے روانہ ہوں گے اجلاس میں ایم پی اے حاجی تاج محمد ملاح، ایم پی اے میر الہٰ بخش ٹالپر، سینئر نائب صدر پیر امجد علی صدیقی، لیڈیز ونگ ضلع بدین کی صدر ایم پی اے تنزیلہ قمبرآنی، ایم پی اے بی بی یاسمین شاہ، وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل فدا حسین میندھرو، پیر وقار شاہ، حاجی میر ملاح، الہٰ ڈنو چانڈیو، نیاز لاشاری، رضوان قائم خانی، غلام رسول سومرو سمیت ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button