ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، پِک ایکس ماؤنٹین اور کوہ کلنگ گزلا کو نشانہ بنانے کا عندیہ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا جلد صوبہ اصفہان میں واقع پِک ایکس ماؤنٹین اور کوہ کلنگ گزلا کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی اہمیت کم کرنے کے لیے متبادل راستوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تیل پائپ لائنز آبنائے ہرمز کا متبادل بن سکتی ہیں، جبکہ شام کے راستے بھی تیل کی ترسیل ممکن ہے اور تیل بردار ٹرک شام سے گزرتے ہیں۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 8 جنگیں ختم کروائیں لیکن انہیں اس کا کریڈٹ نہیں دیا گیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ نوبیل امن انعام کے حقدار تھے لیکن انہیں یہ اعزاز نہیں دیا گیا، تاہم نوبیل انعام جیتنے والی ایک خاتون نے ان کی تعریف کی ہے۔

ٹرمپ نے مزید بتایا کہ ان کے نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر جنگ کے خاتمے کی تجویز لے کر ماسکو جا رہے ہیں۔ ان کے بقول دونوں بہترین مذاکرات کار ہیں۔

امریکی صدر نے ویتنام اور افغانستان کی جنگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان جنگوں میں امریکا کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ ایران جنگ کے دوران اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button