وزیرآباد سول ہسپتال میں پولیس اور ڈاکٹر کے تنازع کی شفاف تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) سول ہسپتال وزیرآباد ڈاکٹر پر پولیس کی جانب سے تشدد کا معاملہ،ابتدائی تحقیقات میں میڈیکل لیگل میں رکاوٹ اور لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ بدتمیزی و نامناسب رویہ معاملہ کا سبب بنا،اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد،سی ای او ہیلتھ گوجرانوالہ،مقامی سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے معاملہ کی بابت مثبت پیش رفت،واقعہ کی شفاف انکوائری کی جائے گی اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا،ایمرجنسی بحال اور دیگر شعبہ جات میں موجود ڈاکٹرز و پیرا میڈیکس ڈیوٹی انجام دیں ذمہ دار کا تعین کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے سی ای او ہیلتھ کی ایمرجنسی و شعبہ جات بحال کرنے کے بعد گفتگو۔وزیرآباد سول ہسپتال میں گذشتہ روز ایس ایچ او سٹی وزیرآباد علی حسنین باجوہ اور ایمرجنسی میں تعینات ڈاکٹر رانا فرحان کے درمیان تناو اور تشدد کے الزامات و معاملہ پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر راٹھور،اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ،اے ایس پی وزیرآباد فراست اللہ خان آفریدی،مقامی سیاسی و سماجی شخصیات نے رات گئے سول ہسپتال عملہ کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے اور تمام شعبہ جات کو بحال پر آمادہ کر لیا ابتدائی طور پر تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ ڈاکٹر و پولیس ملازمین میں وجہ تنازعہ تھانہ سوہدرہ سے خاتون کانسٹیبل کے ساتھ میڈیکل لیگل کے دوران نامناسب رویہ بنا واقعہ کی تحقیقات کے لیے جب پولیس ٹیم اسپتال آئی توہسپتال انتظامیہ کا درشت رویہ تنازعہ کو طول دے گیا معاملہ کی بابت شفاف انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو ذمہ داران کا تعین کرے گی اور اسپتال کے تمام شعبہ جات مریضوں کو سہولیات فراہم کریں گے اور کسی بھی قسم کا تعطل پیدا نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button