آذربائیجان پر حملہ نہیں کیا، مسعود پزشکیان کی صدر الہام علیوف سے گفتگو

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے فون پر گفتگو کی، اور انہیں بتایا کہ آذربائیجان میں ہونے والے ڈرون حملے میں ایران ملوث نہیں تھا۔

آذربائیجان کے خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں ایرانی صدر نے آذربائیجان میں ایرانی سفارت خانے کے دورے اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور حالیہ امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کیلئے تعزیت پیش کرنے پر صدر الہام علیوف کا شکریہ ادا کیا۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ڈرون واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی، جبکہ صدر علیوف نے بھی اس بات پر زور دیا کہ واقعے کی حقیقت معلوم کرنا ضروری ہے۔

اس موقع پر آذربائیجان کے صدر نے ایران میں شہریوں کی شہادتوں پر ایک بار پھر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Back to top button