​اسلام آباد پر حملے کی دھمکی: شہباز حکومت سخت مشکل میں

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے اثرات اب پاکستان پر بھی گہرے ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ حکومتِ پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور جنگی حالات کے پیشِ نظر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر تک کا بھاری اضافہ کر دیا ہے، جس سے عوامی سطح پر شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ عالمی قیمتوں سے بھی زیادہ ہے، جس کا مقصد ممکنہ طور پر جنگی اخراجات یا ریمیٹنسز (Remittances) میں کمی کے خطرے کو پورا کرنا ہے۔

​دوسری جانب، افغان طالبان کے وزیرِ دفاع ملا یعقوب نے پاکستان کو براہِ راست دھمکی دی ہے کہ اگر کابل یا افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر دوبارہ حملے کیے گئے تو جواب میں اسلام آباد کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ملا یعقوب کا کہنا ہے کہ وہ 10 سال تک جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ ادھر صدر ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے "سرنڈر” کر دیا ہے اور وہ اب مشرقِ وسطیٰ میں بدمعاش کے بجائے ایک شکست خوردہ ملک بن چکا ہے۔ تاہم، امریکی انٹیلیجنس کی 18 ایجنسیوں نے ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ شدید فوجی حملوں کے باوجود ایران میں "ریجیم چینج” (حکومت کی تبدیلی) ممکن نہیں ہے اور امریکی شکست کے امکانات واضح ہیں۔

​مزید تفصیلات کے لیے امداد سومرو کا یہ وی لاگ دیکھئے:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button