چند ممالک نے ثالثی کی کوششیں شروع کی ہیں، ان سے بات کریں جنہوں نے جنگ شروع کی : ایرانی صدر

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ہم خطے میں دیر پا امن کے عزم سے پیچھے نہیں ہٹے، اپنی خودمختاری اور وقار کا دفاع کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے، چند ممالک نے ثالثی کی کوششیں شروع کردی ہیں، ثالث ان سے بات کریں جنہوں نے یہ جنگ شروع کی ہے۔



