چيلھار کے رہائشی کا نومولود بچہ فوت، ڈاکٹرنیوں پر غفلت کے الزامات

تھرپارکر(جانوڈاٹ پی کے)پی پی ایچ آئی کی نگرانی میں چلنے والے چیلھار اسپتال میں ایک معصوم بچہ فوت ہو گیا۔ ڈاکٹرنیوں پر مبینہ غفلت کے ساتھ متاثرہ خاتون کی ویڈیوز بنانے کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔

چیلھار کے قریب گاؤں جنجھیئر کے رہائشی وکرم میگھواڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ ظلم ہوا ہے۔ میری بیوی کی حالت خراب ہونے پر ہم نے زیادہ کرایہ خرچ کرکے رات کے وقت ایمرجنسی میں چیلھار سے مٹھی کا رخ کیا، جہاں ایک نجی اسپتال میں مردہ بچے کو نکال کر میری بیوی کی جان بچائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ چیلھار اسپتال کی ڈاکٹرنیوں کی مبینہ لاپرواہی اور معصوم بچے کی موت کے خلاف ہم نے اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر شامداس راٹھی اور ڈی ایچ او لیکھراج میگھواڑ سمیت پی پی پی کے ایم پی اے ڈاکٹر کھٹومل جیون اور سریندر ولاسائی کو بھی شکایات دی ہیں، مگر اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

متاثرہ شخص کے مطابق چیلھار کے سرکاری اسپتال میں داخلے کے دوران رات کے وقت ڈاکٹرنیوں نے میری بیوی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں۔ میں فریاد کروں تو آخر کس سے کروں، یہاں کوئی سننے والا نہیں ہے۔

مزید خبریں

Back to top button