حکومت اور جماعت اسلامی میں پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات 7 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوں گے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پیٹرولیم لیوی کے حوالے سے مذاکرات 7 ستمبر(پیر) کو ہوں گے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اور مذاکراتی ٹیم کے چیئرمین لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 7 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا، جس میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بات چیت آگے بڑھائی جائے گی۔

لیاقت بلوچ نے بتایا کہ عنایت اللہ خان، فراست علی شاہ، ضیا الدین انصاری، نصر اللہ رندھاوا اور نوید علی بیگ جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم کے ارکان ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلے کے حل کے لیے حکومت کی سنجیدگی اور رفتار اہم ہے، اب یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہ کتنی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہے اور کتنے وقت میں مسئلہ حل کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے، احتجاج اور جلسے ملک بھر میں جاری رہیں گے، جماعت اسلامی کے دھرنے عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہیں۔

نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے ذریعے عوام کو ریلیف دینے اور ان کے مسائل کے حل کی کوشش کی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button