ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا ایم پی اے میاں محمد منیر کے ہمراہ اکبر روڈ کی تعمیر و مرمت کے جاری کاموں کا جائزہ

اوکاڑہ( رپورٹ وحید آرائیں/ جانو ڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا ایم پی اے میاں محمد منیر کے ہمراہ اکبر روڈ کی تعمیر و مرمت کے جاری کاموں کا جائزہ، اس موقع پر ایکسین ہائی وے جواد حسین نے روڈ کی تعمیر و مرمت کے کام بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ روڈ کی تعمیر و مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے اور اسے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہدایت کی کہ اکبر روڈ کی تعمیر و مرمت میں معیاری میٹریل کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں، انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ایم پی اے میاں محمد منیر نے بھی اس موقع پر کہا کہ عوام کو بہتر انفراسٹرکچر کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور آمد و رفت کی اہم سڑک کی تعمیر سے علاقے کے مکینوں کو نمایاں سہولت حاصل ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button