ہفتے کو بھی پاسپورٹ ملےگا،6ماہ تک وصول نہ کیا تو تلف کر دیا جائے گا!حکومت کابڑافیصلہ

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) پاسپورٹ کے حصول کے لیے شہریوں کو بڑی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کے ڈیلیوری کاؤنٹرز ہر ہفتے کھلے رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہری اب ہفتہ کے روز بھی اپنے تیار شدہ پاسپورٹس وصول کرسکیں گے۔ پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز ہفتہ کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول میں مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے یہ خصوصی انتظام ابتدائی طور پر دو ماہ کے لیے نافذ کیا جائے گا۔
دوسری جانب حکومت نے ایسے شہریوں کے لیے اہم وارننگ بھی جاری کردی ہے جنہوں نے اپنے تیار شدہ پاسپورٹس طویل عرصے سے متعلقہ دفاتر سے وصول نہیں کیے۔
ذرائع کے مطابق چھ ماہ سے زائد عرصے تک وصول نہ کیے جانے والے پاسپورٹس حکومتی پالیسی کے تحت تلف کر دیے جائیں گے۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے تیار شدہ پاسپورٹس بروقت متعلقہ پاسپورٹ دفاتر سے وصول کرلیں، تاکہ بعد میں کسی پریشانی یا اپنے اہم سفری دستاویز سے محرومی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یعنی ہفتے کے روز پاسپورٹ وصول کرنے کی سہولت تو مل گئی، لیکن چھ ماہ تک غفلت برتنے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بھی بج گئی!



