دیپالپور:آوارہ کتوں نے7سالہ بچی کو بری طرح نوچ ڈالا،تشویشناک حالت میں لاہورمنتقل

دیپالپور(محمد اسلم بھٹی/جانوڈاٹ پی کے)دیپالپور کے علاقہ 44ایس پی ولٹویا میں آوارہ کتوں نے مقامی پولٹری فارم کے قریب گزرتے ہوئے سات سالہ معصوم بچی ذلیخاں پر شدید حملہ کر دیا آوارہ کتوں نے متاثرہ بچی کے جسم کا نوے فیصد حصہ بری طرح نوچ ڈالا متاثرہ بچی کو شدید زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو حویلی لکھا لایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد بچی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ بچی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے دوسری جانب اس افسوسناک واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ کو بھی ہوش آگیا ہے اور علاقہ بھر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے حوالہ سے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے

مزید خبریں

Back to top button