دیپالپور:ایران پر امریکا اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف سمینار کا انعقاد،اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

دیپالپور(محمد اسلم بھٹی/جانوڈاٹ پی کے)دیپالپور میں مجلس وحدت مسلیمین کی کال پر پریس کلب میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں جماعت اسلامی پاکستان مرکزی مسلم لیگ، جماعت اہلسنت پاکستان۔تحریک منھاج القرآن ،انجمن تاجران اور انجمن سجادیہ کے رہنماوں نے شرکت کی شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے ایران سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کی سخت مذمت کی گئی اور مسلم امہ سے اتحاد و اتفاق سے اسلام دشمن عناصر کے خلاف متحد ہوتے ہوئے ٹھوس اور موثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا بعد ازاں ایون عدل سے سٹی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی شرکاء نے امریکہ اسرائیل اور بھارت مخالف سخت نعرے بازی کی شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ایران کے حق میں اور امریکہ مخالف نعرے درج تھے اس۔موقع۔پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی.



