ایران کا اسرائیل پر پہلا’’سٹریٹجک‘‘حملہ،اسرائیل کی’’کانپیں‘‘ٹانگ گئیں

تہران(جانوڈاٹ پی کے)مشرقِ وسطیٰ کی جنگ ایک ہولناک موڑ پر پہنچ گئی ہے۔ ایران نے اسرائیل کے خلاف پہلی مرتبہ اپنے جدید ترین اور مہلک ترین ‘خرم شہر-4’ اور ‘فتح-2’ ہائپر سونک بیلسٹک میزائلوں کا استعمال کیا ہے۔ ان میزائلوں نے تل ابیب، یروشلم اور حیفہ میں شدید تباہی مچائی ہے۔ ‘خرم شہر-4’ کی خاصیت یہ ہے کہ یہ فضا میں ہی کلسٹر بموں میں تقسیم ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے اسرائیلی ڈیفنس سسٹم اسے روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔

​دوسری جانب، ایرانی ڈرونز نے خلیج میں موجود امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس ابراہام لنکن کو نشانہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں بیڑے کے ریڈار ٹاور سے دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد امریکی بیڑے کو ایرانی حدود سے ایک ہزار کلومیٹر پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔ ایران نے اپنے ایک بحری جہاز کی شہادت کا بدلہ لیتے ہوئے ایک امریکی تیل بردار جہاز کو بھی آگ لگا دی ہے، جس سے سمندر میں تیل بہنا شروع ہو گیا ہے۔

امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے شہر بوکان میں ایک ڈیری فارم کے نیچے چھپی خفیہ ایٹمی تنصیب کو ٹام ہاک میزائلوں سے تباہ کر دیا ہے، جہاں مبینہ طور پر یورینیم کی افزودگی کی جا رہی تھی۔ تاہم، پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے واضح کیا ہے کہ ابھی انہوں نے اپنی اصل طاقت کا صرف ایک فیصد استعمال کیا ہے اور وہ ایک طویل جنگ کے لیے مکمل تیار ہیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button