اوکاڑہ: رینالہ خورد اسسٹنٹ کمشنر کا نگہبان رمضان بازار اور کارڈز ایکٹیویشن سینٹر کا دورہ، اشیائے خوردونوش کے نرخ اور معیار کا معائنہ

اوکاڑہ (رپورٹ وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے)رینالہ خورد اسسٹنٹ کمشنر صائمہ نذیر کا نگہبان رمضان بازار اور نگہبان رمضان کارڈز ایکٹیویشن سینٹر کا دورہ، انہوں نے نگہبان رمضان بازار میں اشیائے ضروریہ کے ریٹس اور معیار کی چیکنگ کی، اسسٹنٹ کمشنر صائمہ نذیر نے نگہبان رمضان کارڈز ایکٹیویشن سینٹر پر شہریوں کو فراہم سہولیات کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے نگہبان رمضان بازار میں متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے انتظامات کی تسلسل سے نگرانی کریں اور حکومت کی ہدایات کے مطابق اشیائے خوردونوش مقررہ نرخوں پر دستیاب ہونی چاہئیں، اسسٹنٹ کمشنر صائمہ نذیر نے نگہبان رمضان کارڈز ایکٹیویشن سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کارڈز کو فعال کرنے کے عمل تیز کیا جائے تاکہ تمام مستحقین تک ان کی امانت جلد از جلد پہنچائی جا سکے،



