اوکاڑہ: ایم اے جناح روڈ پر بوتیک میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے بروقت آگ پر قابو پا کر بڑے نقصان سے بچالیا

اوکاڑہ( رپورٹ وحید آرائیں /جانو ڈاٹ پی کے )ایم اے جناح روڈ دین پیٹرولیم کے قریب بوتیک کو آگ نے اپنے لپیٹ میں لے لیا بوتیک میں آگ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے فوری ریسپانس کیا بروقت ریسپانس اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت آگ پر چند منٹوں میں قابو پاتے ہوئے بڑے نقصان سے بچا لیا گیاڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیرِ قیادت آپریشن میں 4 ایمرجنسی گاڑیوں سمیت 10 ریسکیورز نے حصہ لیا۔



